شام کے شہر حلب میں حزب اختلاف کی افواج کی گولہ باری سے 4 افرادجاں بحق
شامی سرکاری افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمال مغربی شام میں شامی سرکاری افواج اور حزب اختلاف کی افواج اور شدت پسند گروہوں کے درمیان بڑے پیمانے پر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ، جس سے حزب اختلاف کی افواج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی حزب اختلاف کی افواج نے غیر ملکی شدت پسند گروہوں کی مدد سے شمال مغربی شام کے حلب اور ادلب صوبوں کے مضافات میں بڑے پیمانے پر حملے کے لیے مختلف بھاری اور درمیانے ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ شام کی سرکاری افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بکتر بند گاڑیوں اورکار وں کو تباہ کر دیا اور 17 ڈرون مار گرائے اور حزب اختلاف کی افواج کو بھاری جانی نقصان بھی ہوا۔
شام کی قومی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی شام کے شہر حلب میں اسی دن حزب اختلاف کی افواج نے گولہ باری کی، جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے۔ شام کے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اسی دن ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور عراقچی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں شام کی حمایت جاری رکھے گا۔ 27 تاریخ کے بعد سے شمال مغربی شام میں شامی سرکاری افواج اور حزب اختلاف کی افواج اور شدت پسند گروہوں کے درمیان بڑے پیمانے پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اس وقت شمال مغربی شام کے کچھ حصوں پر ترکیہ کی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف کی افواج اور کچھ دیگر شدت پسند گروہوں کا قبضہ ہے۔