News Views Events

آئندہ چین ایکسپو میں 60 سے زیادہ کاروباری اداروں کی جانب سے شمولیت کا عندیہ

0

بیجنگ:دوسری چین ایکسپو بیجنگ میں اختتام پذیر ہونے والی ہے ۔ 30 نومبر کو ، تیسری چین ایکسپو میں شمولیت کے لئے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ 60 سے زیادہ کمپنیوں اور اداروں نے معاہدوں پر دستخط کیے ، جن میں دنیا کے ٹاپ 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں نے موقع پر شرکت کے ارادوں پر دستخط کیے۔ نمائش کنندگان نے کہا کہ چین ایکسپو بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، جو نہ صرف کاروبار کا دائرہ وسیع کرتا ہے ، بلکہ عالمی سپلائی چین کے ترقیاتی رجحان کی تفہیم اور گرفت کو بھی گہرا کرتا ہے۔جاپان کے اوساکا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شنگو توری کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں چین کے لیے چین ایکسپو کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ یہ ایک واضح اظہار ہے کہ چین ثابت قدمی کےساتھ دنیا کے ساتھ سپلائی چین قائم کرے گا، اور ہم بھی اس میں شرکت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.