اقوام متحدہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ:29 نومبر کو "فلسطینی عوام کی حمایت کا عالمی دن” منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہر سال 29 نومبر کو عالمی برادری فلسطینی عوام کے وقار، حقوق اور انصاف کی حمایت کرتی ہے۔ رواں سال کی سرگرمی خاص طور پر تکلیف دہ ہے کیونکہ اس مسئلے کے بنیادی اہداف کو پورا کرنے کا راستہ پہلے سے کہیں زیادہ دور ہو چکا ہے۔
ایک سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، غزہ کی پٹی ایک کھنڈر بن چکی ہے اور انسانی بحران میں مزید شدت آئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوجی کار روائیاں، اسرئیلی آباد کاری، انخلا اور فلسطینی بستیوں کا انہدام مزید درد اور ناانصافی کی تاریخ رقم کر رہا ہے۔
گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے ،تمام زیر حراست افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی امداد ، خاص طور پر یواین ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔