News Views Events

چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری

0

بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ رواں سال کے پہلے دس ماہ میں چین کے لاجسٹکس اعداد و شمار کے مطابق، سلسلہ وار پالیسیوں کے بہتر کی وجہ سے مثبت عناصر سامنے آئے اور لاجسٹکس کے متعدد پہلوں اور مرحلوں میں مستحکم اور بہتر رجحان دیکھنے میں آیا۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کے لاجسٹکس کا حجم 287.8 ٹریلین یوان رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں چین کے لاجسٹکس کے اضافے کی رفتار جون سے کافی بہتر رہی جس سے لاجسٹکس کا بہتر رجحان ظاہر ہوتا ہے۔صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس کے حجم میں مستحکم اضافہ ہو رہا ہے جبکہ 80 فیصد سے زیادہ علاقوں اور شعبوں کی لاجسٹکس کے حجم میں اضافہ ہوا۔ صارفین کی لاجسٹکس کے حوالے سے کھپت کی صلاحیت کی بہتری نے اداروں اور شہریوں کے سامان کی لاجسٹکس کو نمایاں تقویت دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.