News Views Events

چین اور پنجاب کے مابین زراعت ،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

چین اور پنجاب کے مابین زراعت ،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی چائنیز قونصلیٹ آمد، لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری ،چینی سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی اور اگلے ماہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وفد کے دورہ چین پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کی تجدید پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

چین اور پنجاب کے مابین زراعت ،توانائی،ٹیکنکل ایجوکیشن ،گار،ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ،

چین کی مزید سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ،

چین کے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کرچکا ہوں گے،

چین کی آئکو کمپنی کے ساتھ پنجاب میں سولر پینلز کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ ہوچکا ہے ،

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا الیکٹرک وہیکلز کے فروغ پر فوکس ہے ،

پنجاب الیکٹرک وہیکلز کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے حوالے سے چین کی کمپنی سے بات چیت جاری ہے ۔

پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے ۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہا کہ پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھائیں گے ،

کوشش کریں گے کہ چین کی مزید کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کریں ،

وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں وفد کے دورہ چین سے دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھے گا،

پنجاب کے وفد کے دورہ چین کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.