چائنا قازقستان سیاحتی سال اختتام پزیر
الماتی:چائنا "قازقستان سیاحتی سال کی اختتامی تقریب قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں منعقد ہوئی۔ اسی دن ایک بین الاقوامی سیاحتی فورم کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 افراد نے شرکت کی جن میں قازقستان کے نائب وزیر سیاحت اور کھیل یرکن بائیف، الماتی میں چین کی قونصل جنرل جیانگ وی اور چین اور قازقستان کے سیاحت اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔
یرکن بائیف نے کہا کہ اس سال قازقستان سے چین آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے اور چین سے قازقستان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ کے نظام پر عمل درآمد ہوا ہے۔
اختتامی تقریب میں قازقستان کی وزارت سیاحت اور کھیل نے چائنا میڈیا گروپ کے چینی بین الاقوامی چینل کو "سب سے بااثر بین الاقوامی میڈیا تعاون ایوارڈ” پیش کیا، کیونکہ چائنا میڈیا گروپ کے چینی بین الاقوامی چینل نے قازق ہبار میڈیا گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر تین اقساط پر مشتمل ثقافتی دستاویزی فلم خواب”پروڈیوس کی ہے ، اور یہ فلم چینی ناظرین کو قازقستان کی ثقافت اور خوبصورت مناظر دکھاتی ہے۔