News Views Events

چھ ممالک کے وزرائے خارجہ چین-وسطی ایشیائی تعاون کے ہمہ جہت فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 30 نومبر سے یکم دسمبر تک صوبہ سیچوان کے شہر چھنگ ڈو میں چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ کے پانچویں اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ اس سلسلے میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئیں گے۔
ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ کا پانچواں اجلاس چین-وسطی ایشیا شی آن سربراہی اجلاس کے نتائج کو مزید نافذ کرے گا اور اگلے سال قازقستان میں منعقد ہونے والی دوسری سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ممالک کے وزرائے خارجہ چین-وسطی ایشیا تعاون کے ہمہ جہت فروغ، چین-وسطی ایشیا میکانزم کی تعمیر اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.