جانوروں کے چارے ، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے حوالے سے چین-پاکستان بی ٹو بی میچ میکنگ میٹنگ کا کامیاب انعقاد
بیجنگ:چین میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام جانوروں کے چارے ، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے حوالے سے چین-پاکستان بی ٹو بی میچ میکنگ میٹنگ کا کامیاب انعقاد ہوا ۔ یہ سرگرمی مخصوص صنعتوں کے لیے بی ٹو بی میچ میکنگ میٹنگ کے سلسلے میں تیسری میٹنگ ہے، جس کا مقصد جانوروں کے چارے اور پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے شعبوں میں چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کی شراکت کو گہرا کرنا ہے۔
چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے میٹنگ میں شرکت کی اور افتتاحی تقریب میں استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ چین کے شہر وےفانگ کے میئر لیو جیان جون نے بھی ایک اہم تقریر کی۔ پاکستان کے بورڈ آف انویسمنٹ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اہلکار نے جانوروں کے چارے، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے شعبوں میں پاکستانی حکومت کی ترغیبی پالیسیوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔
اس میٹنگ میں چین اور پاکستان کے معروف کاروباری اداروں نے شرکت کی جن میں وے فانگ شہر کا ایک تجارتی وفد بھی شامل تھا۔میٹنگ کے دوران چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے رو برو بات چیت بھی کی ۔