مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کا اٹلی میں انعقاد
روم:جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس گزشتہ روزاٹلی میں منعقد ہوا۔ رواں سال اپریل کے بعد اٹلی میں جی سیون رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔
اجلاس میں بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ کے مسائل جیسے غزہ میں انسانی بحران، لبنان کی صورتحال اور فلسطین اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور اردن، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے نمائندوں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ آج ہونےو الے اجلاس میں روس یوکرین تنازع جیسے مسائل پر غور کیا جائےگا اور توقع ہے کہ ایک مشترکہ اعلامیہ تشکیل دیا جائے گا۔ دو روزہ وزرائے خارجہ اجلاس رواں سال جی سیون کا آخری وزارتی اجلاس ہے۔