کینیڈین حکومت نے انوئٹ کے رہائشیوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگی
کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کینیڈین حکومت نے شمالی کیوبیک میں انوئٹ کے رہائشیوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کینیڈا نے 20 ویں صدی کے پچاس اور ساٹھ کی دہائیوں میں انوئٹ کے مخصوص نسل کے کتوں کا قتل عام کیا تھا ، جس سے وہاں کے رہائشیوں کو شکار اور سفر کرنے میں کافی مشکلات پیدا ہوئیں۔
مقامی وقت کے مطابق 23 نومبر کو کینیڈا کے داخلی امور کے وزیر گیری آنندا سنگاری نے شمالی کیوبیک کے نوناویک علاقے میں انوئٹ کے رہائشیوں سے ایک تقریر میں معافی مانگی اور انہیں معاوضہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
انوئٹ کمیونٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ کینیڈا کی نوآبادیات کے دوران دیگر بھیانک واقعات بھی پیش آئے تھے ، جیسے فرسٹ نیشنز کے انضمام کے لئے انوئٹ خاندانوں کی جبری منتقلی اور بورڈنگ اسکول کا نظام متعارف کروانا۔ حالیہ برسوں میں کینیڈا میں بے نشان قبروں کی دریافت نے بورڈنگ اسکولوں کے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کی موت کی تصدیق کی ہے۔