News Views Events

سنکیانگ میں کوئلے کے وسائل کی سائنسی و تکنیکی ترقی کے لیے لیبارٹری پروگرام کا آغاز

0

 

ارمچی ( شِنہوا) چین کے ممتاز تعلیمی ادارے کے ماہرین نے رواں ہفتے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ایک لیبارٹری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مقامی کوئلے کی کان کنی کی صنعت کو درپیش سائنسی اور تکنیکی چیلنجز کا حل فراہم کرنا ہے۔

چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کی قیادت میں اس لیبارٹری کو سنکیانگ کے مشہور ترین پہاڑی سلسلے تھیان شان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

یہ سنکیانگ کے وافر کوئلے کے وسائل اور جغرافیائی فوائد کو استعمال میں لاتے ہوئے محفوظ اور ذہین کوئلہ کان کنی، صاف اور مئوثر پروسیسنگ و استعمال اور کوئلہ کان کنی کے علاقوں میں آبی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی بحال پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اس کے علاوہ کوئلہ اور قابل تجدید توانائی کے انضمام، اور کوئلہ بیڈ میتھین وسائل کی تلاش و ترقی جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی جا ئے گی۔

سنکیانگ میں 21.9 کھرب ٹن کوئلے کے وسائل موجود ہیں جو ملک کے کل وسائل کا تقریباً 40 فیصد ہیں تاہم دیگر کوئلے سے مالا مال صوبوں کے مقابلے میں یہ شمال مغربی علاقہ دریافت، مئوثر استعمال اور کوئلہ سے ماحول دوست منتقلی کے لحاظ سے پیچھے رہا ہے۔

ماہرین کی ٹیم کی قیادت کرنے والے تعلیمی ماہر پھینگ سوپھنگ نے کہا کہ ہمارا ہدف ایک عالمی معیار کا سائنسی و تکنیکی پلیٹ فارم قائم کرنا ہے، جو مقامی صنعتی چینز کو درپیش تکنیکی چیلنجز کا فوری حل فراہم کر سکے اور کوئلے کے وسائل کی بڑے پیمانے پر محفوظ، انٹیلی جنٹ، مئوثر اور ماحولیاتی ترقی کو فروغ دے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.