News Views Events

جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کی کوشش نہیں کی ، روس

0

روسی میڈیا کے مطابق روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین میدودوف نے ایک دن قبل کہا کہ ضرورت پڑنے پر روس یقیناً جوہری ہتھیار استعمال کرے گا لیکن اب تک روس نے ایسی کوشش نہیں کی ۔
میدودوف نے مزید کہا کہ جوہری ڈیٹرنس پر روسی فیڈریشن کی تازہ ترین بنیادی ریاستی پالیسی کے مطابق روس کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی حد کو کم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اگر جنگ کو بھڑکانا بند کرے تو روس یوکرین تنازع ختم ہوسکتا ہے۔
میدودوف نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو روس کی سرزمین میں گہرے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے مغربی ممالک کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے سے امریکی قیادت والے نیٹو کو اس تنازع میں براہ راست شریک بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے روس پر حملہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال ممکنہ مذاکرات کو مزید دور کر دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.