News Views Events

ملائیشین رائل ائیر فورس کے سربراہ کا پاکستان کے کس علاقے سے تعلق نکلا ؟

0

اسلام آباد:پاکستانی نژاد ملائیشین رائل ائیر فورس کے سربراہ جنرل محمد اصغر خان نے اپنے آبائی علاقے ہری پور کا دورہ کیا، رشتے داروں سے ملاقات کی،مرحومین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی۔
جنرل محمد اصغر خان نے جمعہ کو آبائی علاقے بیڑ ہری پور کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے اپنے دادا مرحوم ملک قلندر خان، چچا ملک یعقوب، کزن حافظ رمیز اور دادی کی قبروں پر حاضری دی اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان نے بتایا کہ ملائیشیا کے جنرل اصغرخان کا دورہ 2 گھنٹے پر محیط تھا ،اُنہوں نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ملائیشیا کی رائل ائیر فورس کے چیف محمد اصغر خان کے چچا زاد بھائی اور لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ محمد اصغر خان کے داد ملک قلندر خان قیام پاکستان سے قبل ملائیشیا گئے تھے جہاں محمد اصغر خان کے والد گوہر امان اور چچا ملک محمد یعقوب کی پیدائش ہوئی، اصغر خان کے والد گوہر امان ملائیشیا پولیس میں آفیسر رینک سے ریٹائر ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد اصغر خان کا تعلق اعوان قبیلے سے ہے ، اس سے قبل وہ 2008 میں ایک ٹریننگ کے لیے کراچی آئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.