News Views Events

چینی سائنسدان نے 2024 کا پائیدار ترقیاتی ایوارڈ جیت لیا

0

چینی سائنسدان نے 2024 کا پائیدار ترقیاتی ایوارڈ جیت لیا
بیجنگ:نوبل فاؤنڈیشن برائے پائیدار ترقی نے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں منعقدہ پائیدار ترقی سے متعلق نوبل سمٹ کے دوران 2024 کے پائیدار ترقی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا اور پینے کے پانی کی حفاظت کی تحقیق اور اطلاق میں نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ریسرچ سینٹر فار ایکو انوائرمینٹل سائنسز کے محقق ماہر تعلیم چھیو جیوہوئی کو پائیدار ترقی کے لیے بہترین آر اینڈ ڈی ایوارڈ سے نوازا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ ایوارڈ آبی تحقیق کے شعبے میں پیش کیا گیا ہے جو آبی سائنس و ٹیکنالوجی میں چین کی عظیم ترقی کے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنی تقریر میں ماہر تعلیم چھیو جیوہوئی نے نشاندہی کی کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پانی ایک اہم اسٹریٹجک وسیلہ ہے ، اور آبی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے دنیا بھر کے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ ہوگا ، اور وہ عالمی پانی کے بحران کے لئے "چینی حل” فراہم کرنے کے لئے مزید اداروں کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.