لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و غیر ملکی تجارت زاویار بیٹل کے دورہ چین کے بارے میں کہا کہ لکسمبرگ یورپی یونین کا بانی رکن اور چین کا دوستانہ تعاون پر مبنی شراکت دار ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالوں کے دوران چین اور لکسمبرگ ہمیشہ باہمی احترام، جیت جیت تعاون اور ترقی کے مشترکہ فروغ پر کاربند رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین اور لکسمبرگ نے فضائی کارگو، مالیات، سٹیل اور دیگر شعبوں میں تعاون کے ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے چین اور یورپی یونین کے تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین لکسمبرگ کے ساتھ دوستی اور باہمی اعتماد کو مسلسل بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اوردونوں ممالک کے تعلقات میں نئی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔