امریکہ ایک بار پھر بین الاقوامی برادری کی مخالف سمت میں کھڑا ہو گیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے مسودے پر رائے شماری ہوئی جس کی تجویز سلامتی کونسل کے10 غیر مستقل ارکان نے دی تھی۔ اس مسودے کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کی وجہ سے منظور نہیں کیا گیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے رائے شماری کے بعد ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ چین نتائج سے نہایت مایوس ہے۔ امریکہ کی جانب سے ویٹو نے غزہ کے عوام کی بقا کی امید کو تباہ کر دیا ہے۔
قرارداد کے مسودے میں تمام فریقوں کی جانب سے فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا تھا۔ اس مسودے میں خاص طور پر تذکرہ کیا گیا کہ مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد ہے۔ 20 نومبر کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین معلومات کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی فوج آپریشن میں غزہ پٹی میں 43 ہزار 985 فلسطینی شہید اور 104092 زخمی ہوئے ہیں۔