News Views Events

یہ وقت دھرنوں اور انتشار پھیلانے کا نہیں،ڈاکٹر شوکت علی

0

لندن: پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزادملک ہے ،اپنے معاملات میں خود مختار ہے ، ، کسی کی کالونی نہیں،بیرونی مداخلت ملک میں برداشت نہیں کی جائے گی ، ۔
برمنگھم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس میں بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں کا بھی اہم کردار ہے۔
انہوں نے خصوصی طور پر 26ویں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام جماعتیں اس میں شامل تھیں بشمول حزب اختلاف والے بھی اور مشترکہ لائحہ عمل سے جمہوری طریقہ کار سے آئین میں ترمیم لائی گئی اور مولانا فضل الرحمان حزب اختلاف میں ہوئے ہوئے بھی اپنے مدبرانہ فیصلہ سے حکومت کا ساتھ دیا جس سے جمہوریت کی اقدار کو تقویت ملی جسکو میں اور میری طرح تمام باشعور پاکستانی اس کو سراھتے ھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک جبکہ ترقی کی راہ پر گامزن ھے، اپوزیشن کو اس موقع پر حکومت کو ساتھ دینا چاہئے ملک کی خوشحالی کسی ایک فرد واحد کے لئے نہیں ہے ہم سب اس کشتی میں سوار ہیں لہذااس میں چھید کرنے کی بجائے اسکو سمبھالہ دینا چاہیے ۔ملک چار صوبوں پر مشتمل ھے اور اس سبز پرچم تلے ہم سب ایک ہیںاور ہم سب کو ملکر کر وطن عزیز کی آبیاری کرنی ہے ،ذمہ داری کے ساتھ اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوںکہ یہ وقت دھرنوں اور انتشار پھیلانے کا نہیں،جو لوگ برطانیہ کی جمہوریت کی مثالیں دیتے ہیں وہاںپر ملک کی بقا اور سالمیت پر سب ایک پیج پر کھڑے ہورے ہیں ،ہمیں چاہیئے دہشت گردی ہو یاانتشار گردی اور خصوصی طور پر حزب اختلاف حکومت وقت کا ساتھ دیتے ہیںنہ کہ دھرنے یا انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ دیتے ھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.