چین ، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ کا آغاز
بیجنگ:ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ 2024 کا آغاز 20 نومبر کو چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ووچن میں ہوا۔موجودہ سمٹ میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، ڈیجیٹل اکانومی اور مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور حکمرانی سمیت دیگر موضوعات پر 24 ذیلی فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذیلی فورمز میں مصنوعی ذہانت کا سیکشن خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ سمٹ میں ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی مصنوعی ذہانت پروفیشنل کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے تھنک ٹینک تعاون پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے ووچن سمٹ کے ایک اہم ایونٹ کے طور پر ، "لائٹ آف دی انٹرنیٹ” ایکسپو مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرتی ہے ، جس میں عالمی انٹرنیٹ کے تازہ ترقیاتی ثمرات اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔ نمائش میں 53 ممالک اور علاقوں سے 665 چینی اور غیر ملکی اداروں اور کمپنیاں شریک ہیں ۔