News Views Events

غزہ میں جاری جنگ نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے ، چینی صدر

0

غزہ میں جاری جنگ نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے ، چینی صدر

 

ریو ڈی جنیرو: چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کہ غزہ میں جاری جنگ نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے اور جنگ بندی کو فروغ دینا اور لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنالازمی ہے تاکہ خطے میں انسانی بحران کو کم کرنےاور جنگ کے بعد کی تعمیر نو کے
لیے مدد فراہم کی جا سکے۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئےشی جن پھنگ نے کہا کہ جی 20 کو اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل کو مزید اہم کردار ادا کرنے اور بحران کے پرامن حل کے لئے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں "میدان جنگ میں عدم توسیع، کشیدگی میں عدم اضافہ اور شعلوں کو نہ بھڑکانے ” کے اصول کے مطابق یوکرین بحران کی کشیدگی کو کم کرتے ہوئے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے مز ید کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کےمسلسل چکر سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد، فلسطینی قوم کے جائز حقوق کی بحالی اور ایک آزاد مملکت فلسطین کا قیام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.