چینی صدر کا "ڈریم” نامی سمندری ڈرلنگ جہاز کی تکمیل اور بیڑے میں شامل ہونے پر تہنیتی پیغام
چینی صدر کا "ڈریم” نامی سمندری ڈرلنگ جہاز کی تکمیل اور بیڑے میں شامل ہونے پر تہنیتی پیغام
بیجنگ: چین کی جانب سے گھریلو طور پر ڈیزائن اور تعمیر کردہ سمندری ڈرلنگ جہاز "ڈریم” کو باضابطہ طور پر 17 تاریخ کو گوانگچو شہر میں بیڑے میں شامل کیا گیا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جہاز کی تعمیر پر متعلقہ عملے کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ "ڈریم” نامی سمندری جہاز کی کامیاب تعمیر اور اس کا باضابطہ طور پر بیڑے میں شامل ہونا چین کے گہرے سمندر میں داخلے، تحقیق اور دریافت میں ایک اہم قدم ہے، اور یہ سمندری طاقت اور سائنسی اور تکنیکی طاقت کی تعمیر میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ لوگوں نے متعدد عالمی معیار کے تکنیکی مسائل پر قابو پایا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔
اوشن ڈرلنگ جہاز "ڈریم” عالمی پانیوں میں لامحدود نیویگیشن زون میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔