News Views Events

چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ دستاویزی فلم "دیوار چین سے ماچو پیچو تک ” اور قیوچوا زبان میں سوشل میڈیا پیج کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

0

لیما :پیرو کے دارالحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ دستاویزی فلم ” دیوار چین سے ماچو پیچو تک ” اور قیوچوا زبان میں سوشل میڈیا پیج کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزی فلم ” دیوار چین سے ماچو پیچو تک” چین اور پیرو کی تہذیبوں کے مابین افرادی تبادلے اور باہمی سیکھنے کی کہانی کو شاندار طریقے سے پیش کرتی ہے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی واضح ترجمانی کرتی ہے۔ آج کی تقریب میں سی جی ٹی این باضابطہ طور پر اپنے قیوچوا زبان میں سوشل میڈیا پیج کا آغاز کرے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، ہم قیوچوا ناظرین تک دنیا اور چین کی ترقی کے بارے میں معلومات پہنچا سکیں گے اور لوگوں کے لئے چین اور دنیا کو سمجھنے کے لئے ایک کھڑکی کھولیں گے۔دستاویزی فلم ” دیوار چین سے ماچو پیچو تک” مشترکہ طور پر چائنا میڈیا گروپ ، پیرو کی وزارت بیرونی تجارت ،وزارت سیاحت اور پیرو کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے. یہ فلم دنیا بھر میں سات زبانوں چینی، انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی اور قیوچوا میں ریلیز کی جائے گی۔قیوچوا زبان عام طور پر جنوبی امریکی ممالک جیسے پیرو، ایکواڈور اور بولیویا میں بولی جاتی ہے۔ 1975 میں اسے پیرو کی حکومت نے ملک کی سرکاری زبانوں میں سے ایک کے طور پر نافذ کیا تھا۔تقریب میں سیاحت کے فروغ اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ کسکو کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تعاون کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.