فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں مسائل پیدا کرکے خطے کے عوام کو نقصان پہنچایا ہے، چینی وزارت دفاع
بیجنگ:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤ گانگ نے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق فلپائنی بحریہ کے حالیہ ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے خطے سے باہر ملک کے ساتھ ملی بھگت کی، خطے کےعوام کو نقصان پہنچایا یہاں تک کہ چین کے جزیرہ ہوانگ یئن اور جزائر نانشا کے بیشتر ریفس اور متعلقہ پانیوں کو غیر قانونی طور پر اپنے سمندری علاقے میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلپائن فوری طور پر جھوٹی کہانیاں پھیلانا بند کرکے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ چین کی مسلح افواج علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گی، خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں گی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کی ثابت قدمی کےساتھ حفاظت کریں گی۔