News Views Events

امریکہ آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے حقیقی اقدامات کرے، چین

0

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے امریکہ کے ذریعے تائیوان رہنماؤں کی "ٹرانزٹ” کے بارے میں یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کے حکام کی جانب سے نام نہاد "سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک” کو استعمال کرنے کا اشتعال انگیز عمل بے معنیٰ ہے اور بین الاقوامی برادری کے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کے پختہ نمونے کو متزلزل نہیں کرسکتا۔
چین نے ہمیشہ اس طرح کی ٹرانزٹ کے امریکی انتظام کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرتے ہوئے لائی چنگڈے کو "ٹرانزٹ” کی اجازت نہ دے، "تائیوان کی علیحدگی” کی قوتوں کو کوئی غلط اشارہ نہ دے، اور آبنائے تائیوان میں چین۔امریکہ تعلقات اور امن و استحکام کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.