چائنا کوسٹ گارڈ کا فلپائن کی جانب سے غیر قانونی طور پر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کو سپلائی کی فراہمی پر بیان
بیجنگ:چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ 14 نومبر کو چین کی اجازت سے فلپائن نے رن آئی ریف میں اپنے غیر قانونی طورپر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کو روزمرہ کی ضروریات فراہم کیں۔ چین کو امید ہے کہ فلپائن اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے سمندری صورتحال کو سنبھالنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق رن آئی ریف سمیت جزائر نانشا اور اس سے ملحقہ پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔