سری لنکا کی نیشنل پیپلز پاور پارٹی پارلیمانی انتخابات میں کامیاب
کولمبو: سری لنکا کے قومی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈیسانائیکے کی سربراہی میں نیشنل پیپلز پاور پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 255 میں سے 106 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر یونیفائیڈ نیشنل پاور پارٹی کو صرف 28 نشستیں ملی ہیں۔ نیشنل پیپلز پاور پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کی ہے۔ سری لنکا کی آخری پارلیمان اگست 2020 میں منتخب ہوئی تھی۔ رواں سال 24 ستمبر کو ، صدر ڈیسانائیکے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور 14 نومبر کو نئے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔