فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھے،چین
فلپائن میں چین کے سفیر ہوانگ شی لیائن نے فلپائن کی وزارت خارجہ کے انچارج سے فلپائن کی جانب سے "میرین ایریاز لاء” اور "جزائر سمندری روٹ قانون” پر دستخط کے حوالے سے سنجیدہ نمائندگی اور ہوانگ یان جزیرے کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز پر چین کے اعلان پر اپنے موقف کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس پات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلپائن کی جانب سے "میرین ایریا لا” متعارف کروانے پر ایک ضروری ردعمل ہے، اور چینی حکومت کی جانب سے قانون کے مطابق سمندری انتظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک عام اقدام ہے جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز عمل سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنے علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
چینی سفیر نے فلپائن پر زور دے کر کہا کہ وہ فوری طور پر تنازعات کو بڑھا نے اور صورتحال کو پیچیدہ بنا نے والے یکطرفہ اقدامات روکے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھے۔