چینی درآمدی نمائش سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فوائد میں اضافہ
شنگھائی (شِنہوا) 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) ختم ہونے سے قبل رش کم ہونے کے باوجود مشرقی تیمور کا ایک کافی بوتھ لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔
ما ؤڈیان کافی کے بانیوں میں سے ایک اور چینی مارکیٹ کے لیے مشرقی تیمور کی کافی کمپنی چیشا ٹِل کے جنرل منیجر سو لے نے مہارت سے پور۔اوور کافی تیار کی اور اسے کافی کے شوقین افراد کو پیش کیا، اس دوران انہوں نے اپنے برانڈ اور ملک دونوں کا تعارف بھی کروایا۔
مشرقی تیمور جنوب مشرقی ایشیا کا ایک جزیرہ نما ملک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا رکن ہے۔سو نے بلند آواز اور پر جوش لہجے میں کہا کہ کافی کی پھلیاں اس کی مقبول خصوصیات میں سے ایک ہیں۔
کوپی لیوواک مشرقی تیمور کی خالص نامیاتی اور لذیذ کافی ہے۔ اسے مسلسل 7 برس سے سی آئی آئی ای میں پیش کیا جا رہا ہے جو معمولی سی نمائش سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے چینی مارکیٹ میں مقبول ہوئی ہے۔
سو کے شراکت دار بائی لائی نے کہا کہ ایک چھوٹے سے نمائشی اسٹال سے شروع کرتے ہوئے 7 ویں نمائش تک ہم نے کافی صنعت کی ایک مکمل چین تیار کی ہے۔