جاپان میں ایشیبا کابینہ کا اجتماعی استعفیٰ
ٹوکیو:جاپان کی ایشیبا کابینہ نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔1 اکتوبر کو، شیگیرو ایشیبا کو جاپان کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا ۔جاپان کی تاریخ میں بطور وزیر اعظم ان کا نمبر 102 تھا۔شیگیرو ایشیبا نے اقتدار سنبھالنے کے آٹھ دن بعد ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ جنگ کے بعد کسی بھی وزیر اعظم کی جانب سے ایوان نمائندگان کی اتنے کم دنوں میں تحلیل کا یہ ایک ریکارڈ ہے ۔ 27 اکتوبر کو نئے ایوانِ نمائندگان کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پارٹی پر مشتمل حکمران اتحاد ناکام ہوا اور نئے ایوانِ نمائندگان میں نصف سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
جاپانی آئین کے مطابق ایوانِ نمائندگان کے انتخاب کے بعد 30 دنوں کے دوران وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے خصوصی پارلیمان کا اجلا س بلایا جانا ضروری ہے۔ ایشیبا کابینہ کے اجتماعی استعفیٰ کے بعد خصوصی پارلیمنٹ کا اجلاس بلا یا جائے گا ۔ نو منتخب اراکین پر مشتمل ایوان نمائندگان اور سینیٹ اگلے وزیراعظم کی نامزدگی اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔یہ اجلاس چار روز تک جاری رہے گا۔