News Views Events

چین کے پہلے تجارتی خلائی لانچ مقام پر لانگ مارچ-8 راکٹ کی مشق

0

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نئی نسل کے درمیانے درجے کے راکٹ لانگ مارچ۔8 نے ملک کے پہلے تجارتی خلائی لانچ مقام پر مشق کامیابی سے مکمل کرلی۔چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے ماتحت راکٹ ساز ادارے چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے بتایا کہ یہ مشق چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں واقع لانچ پیڈ نمبر 1 پر کی گئی۔لانگ مارچ-8 راکٹ رواں سال کے اختتام پر لانچ کیا جائے گا جبکہ یہ لانچ پیڈ کا افتتاحی مشن بھی ہوگا۔ہانی نان تجارتی خلائی لانچ مقام کی تعمیر جولائی 2022 میں شروع ہوئی تھی اور اب یہ تجارتی مشن کے لئے مختص ملک کا پہلا لانچ مقام ہے۔راکٹ نے پہلی پرواز دسمبر 2020 میں کی تھی۔ اس طرز کے راکٹ سے سورج سے ہم آہنگ مدار میں پے لوڈ بھیجنے کی چین کی صلاحیت 3 سے 5 ٹن ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.