News Views Events

پروین شاکر کی30ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائیگی

0

کراچی :خوشبو کی سفیر پروین شاکر کی 30ویں برسی 26 دسمبر کومنائی جائیگی۔ خوشبو کی سفیر پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے۔
ممتاز شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 154کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

parveen-shakir
پروین شاکر مداحوں سے بچھڑے 30برس بیت گئے

انگریزی ادب میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں، بعد میں انہوں نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔
اُن کا پہلا شعری مجموعہ (خوشبو) ایک نوجوان دوشیزہ کے شوخ وشنگ جذبات کا خوبصورت اظہار ہے۔
پروین شاکر کا بیشتر کلام احمد ندیم قاسمی کے رسالے فنون میں شائع ہوتا رہا۔ ان کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی، نبھ نہ سکی تو طلاق لے لی۔ ماں کے جذبات، شوہر سے ناچاقی اور پھر علیحدگی سب کو انہوں نے خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ زندگی کے سنگلاخ راستوں کا احساس اور اس کا اظہار ان کی بعد کی شاعری میں جگہ جگہ ملتا ہے۔ پروین شاکر کی شاعری کا موضوع محبت اور عورت رہا، جس میں قوس وقزح کے ساتوں رنگ بکھرے نظر آتے ہیں۔ خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار، ماہ تمام ان کی تصنیفات ہیں۔ پروین شاکر 26 دسمبر1994 کو اسلام آباد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں صرف بیالیس سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.