اساتذہ کے جائز مطالبات کے حق میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے،ہمایوں اختر خان
اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا اہتمام ماموکانجن تحصیل بناؤ تحریک کے بانی و چیئرمین چوہدری رضوان کاہلوں، تحریک کے صدر چوہدری عثمان کاہلوں کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان صاحب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،۔
اساتذہ اور علاقہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے احمد ذیشان نے سکولوں کی نجکاری، غیر تدریسی ڈیوٹیز اور پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کے خلاف تذلیل پر مبنی پراپیگنڈا مہم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا. اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین فیصل آباد کے نائب صدر میاں افتخار نے ٹی این اے ٹیسٹ، اساتذہ کے سیاسی بنیادوں پر ہونے والے تبادلوں اور سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ہمایوں اختر خان نے اساتذہ کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی جائز مطالبات کے حق میں اساتذہ کے شانہ بشانہ ہیں اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اساتذہ نے اپنے جن مطالبات اور حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔انہیں عوامی حمایت سے ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اورانہیں جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔