چینی صدرنے دورہ حو بئی میں کن چیزوں پر خاص توجہ دی
بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ حوبئی کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ حوبئی کو اپنے فوائد کوبروئے کار لاتے ہوئے دریائے یانگزی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیار کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئے اور وسطی خطے کے عروج میں اہم اسٹریٹجک مرکز کی تعمیر میں تیزی لانا چاہئے ۔
ثقافتی آثار کے تحفظ، دیہی احیاء اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی جیسے نکات صدر شی کے اس دورے میں توجہ کا مرکز رہے ۔ شی جن پھنگ ہمیشہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور تحقیق کو اہمیت دیتے ہیں۔ اس سال کی دوسری ششماہی میں جب انہوں نے صوبہ گانسو، شانشی، فوجیئن، آن حوئی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا تو ان تمام دوروں میں مقامی ثقافتی آثار کے تحفظ کا جائزہ لیا ۔
حالیہ برسوں میں، صوبہ حوبئی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ شی جن پھنگ نے ماضی میں جب تین مرتبہ ووہان شہر کا دورہ کیا تھا تب بھی ہر بار کسی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک یا ٹیکنالوجی کمپنی کا دورہ ضرور کیا تھا ۔