News Views Events

چینی صدرکا نئے دور میں سماجی کاموں کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور

0

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں سماجی کاموں کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی کام پارٹی اور ملک کےامور کا ایک اہم حصہ ہیں اور اس کا تعلق ملک کے طویل المدتی امن و استحکام اور عوام کی خوشحال زندگی سے ہے ۔

صدر شی نے کہا کہ چین کا سماجی ڈھانچہ اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ خاص طور پر، ابھرتے ہوئے شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، نئی اقتصادی اور نئی سماجی تنظیمیں بڑی تعداد میں ابھری ہیں، اور روزگار کے نئے گروہوں کے پیمانے میں توسیع جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی کام کے حوالے سے نئے حالات اور نئے امور کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسے نئی ذمہ داریوں اور نئے اعمال کے مطابق انجام دینا چاہیے۔ صدر شی نے کہا کہ ہمیں نئے دور میں چینی خصوصیات پر مبنی سوشلزم کی رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے، عوام پر مبنی نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہیے، اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ سماجی حکمرانی کے راستے پر غیرمتزلزل عمل کرنا چاہیے، تاکہ نئے دور میں سماجی کام کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.