News Views Events

عالمی جواب دہندگان سی آئی آئی ای کے فوائد کے منتظر ،چینی میڈیا سروے

0

بیجنگ:چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) مسلسل ساتویں سال منعقد ہو رہی ہے ۔ سی جی ٹی این کی جانب سے 33,858 عالمی جواب دہندگان کے جوابات پر مبنی ایک سروے کے مطابق 67 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ چین ایک کھلی اور مسابقتی آزاد مارکیٹ ہے۔ افریقہ، مشرق وسطیٰ، جنوبی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں اسی نقطہ نظر رکھنے والے جواب دہندگان کی شرح بالترتیب 86.6 فیصد، 88.2 فیصد، 77.9 فیصد اور 78.6 فیصد ہے۔
سروے میں 92.3 فیصد عالمی جواب دہندگان نے چین کی مضبوط معاشی طاقت کو سراہا ہے ۔ 91.9 فیصد کا خیال ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہے۔ 81.3 فیصد کا ماننا ہے کہ چین کی معیشت کی طویل مدتی مثبت بنیاد تبدیل نہیں ہوئی اور 89.2 فیصد نے حالیہ برسوں میں عالمی معیشت میں چین کی شراکت کی پذیرائی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.