پاکستان اسٹار آصف علی ابوظہبی ٹی 10 میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کو تیار
۔ہانگ کانگ سکسز میں شاندار کارکردگی کے بعد آصف علی نے کہا کہ ایک بار پھر نیو یارک اسٹرائیکرز کا حصہ بننا اور ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے
ابوظہبی:ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کی موجودہ چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز پرعزم اسکواڈ کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے پاکستانی بلے باز آصف علی تیار ہیں انہوں نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حالیہ کامیابیوں نے ٹی 10 کرکٹ کے خطرناک ترین پاور ہٹرز میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے۔ آمدہ سیزن کی تیاریاں تیز ہونے کے ساتھ ہی محمد آصف نے کرکٹ کے متحرک ترین فارمیٹ میں اسٹرائیکرز کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے اپنے وژن اور عزم کا اظہار کیا ہے۔
ہانگ کانگ سکسز میں شاندار کارکردگی کے بعد آصف علی نے کہا کہ ایک بار پھر نیو یارک اسٹرائیکرز کا حصہ بننا اور ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ حال ہی میں ہانگ کانگ سکسز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ آنے والے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے بہترین فارم میں ہیں۔ ٹی 10 فارمیٹ فوری فیصلے اور دھماکہ خیز کارکردگی کا تقاضہ کرتی ہے اور ایسی ہی کرکٹ انہیں پسند ہے۔دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے فرنچائز کا اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا ٹورنامنٹ میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے سے متعلق ان کے گہرے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز کی تیاری اور ان کے کھلاڑیوں کا ظاہر کردہ پرجوش عزم ٹی 10 کرکٹ کے تیز رفتار میدان میں کرکٹ کی عمدگی کا ایک اور باب تخلیق کرنے کا واضح بیان ہے۔
ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 میں محمد عامر اور عماد وسیم سمیت 14 پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے
محمد عامر اور عماد وسیم سمیت 14 پاکستانی کھلاڑی ابوظہبی ٹی 10میں شرکت کریں گے
ابوظہبی:ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 میں 14 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اس بات 10 ٹیمیں میدان میں اتریں گے اس میں بولٹس عجمان اور یو پی نوابز پہلی بار شرکت کررہی جبکہ دیگر 8 فرنچائز میں نیو یارک اسٹرائیکرز، دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مورس ویل اسیمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریو جیگوارز شامل ہیں۔ ٹیم کی جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی آصف خان اور رومان رئیس ٹیم ابوظہبی کی جانب سے کھیلیں گے ۔ دہلی بلز نے سلمان ارشاد ، دکن گلیڈیئٹرز نے عثمان طارق ، نیویارک اسٹرائیکرز نے محمد عامر اور محمد وسیم کو چنا ہےحیدرعلی عجمان بولٹس ، روہان مصطفیٰ ، ساجد خان اور عماد وسیم مورس ویل اسمپ آرمی جبکہ محمد حسنین ، میر حمزہ اور افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔