غزہ میں کئی مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے، مزید18فلسطینی شہید
اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر فضائی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے، جبکہ فلسطینی مسلح گروہوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملے کیے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لہیا میں دو عمارتوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کے عہدیدار عیاد زکوت کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں زخمیوں کو لے جانےکے لئے کوئی ایمبولینس دستیاب نہیں ہے۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک مسلح ونگ قسام بریگیڈ اور فلسطینی اسلامی جہاد (جہاد) کے ایک مسلح ونگ قدس بریگیڈ نے کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کی پٹی اور غزہ شہر کے جبلیہ علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملے کیے ہیں۔