قازقستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
چین - کرغزستان - ازبکستان ریلوےکی تعمیر کو بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دینا چاہیئے ، لی چھیانگ
بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں قازق وزیر اعظم بیکتینوف اورازبک وزیر اعظم الیپوف سے الگ الگ ملاقات کی ، جو ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق قازق وزیر اعظم بیکتینوف سے ملاقات کے موقع پر لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین قازقستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو رہنما کے طور پر لینے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ترقیاتی منصوبے کے روڈ میپ پر عمل درآمد، دوطرفہ تجارت کے پیمانے کو بڑھانے، پیداواری صلاحیت کے سرمایہ کاری تعاون کو مستحکم کرنے، توانائی اور معدنی تعاون کو فروغ دینے ، رابطے کی سطح کو بہتر بنانے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ چین اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنے اور عالمی حکمرانی کی زیادہ منصفانہ اور شفاف ترقی کو فروغ دینے کے لئے قازقستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ازبک وزیر اعظم الیپوف سے ملاقات کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کو ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنا چاہئے ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کی توسیع اور معیار کو فروغ دینا چاہئے ، انٹرکنکشن انفراسٹرکچر کی تعمیر کو مضبوط بنانا چاہئے ۔ چین – کرغزستان – ازبکستان ریلوےکی مشترکہ تعمیر کو "بیلٹ اینڈ روڈ” کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر قرار دینا چاہیئے ، نئی توانائی ، ڈیجیٹل معیشت ، مصنوعی ذہانت ، سرحد پار ای کامرس ،5 جی اور سبز معدنیات جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ دونوں فریقوں کی مشترکہ ترقی کو بہتر طور پر فروغ د یا جا سکے ۔