News Views Events

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کا اصلاحات کو مستحکم بنانے کی کوششوں پر زور

بیجنگ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن کائی چھی سی پی سی سنٹرل اکیڈمی آف گورننس میں مطالعاتی سیشن کی اختتامی تقریب میں صوبائی اور وزارتی سطح کے اعلیٰ افسران سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

0

 

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار کائی چھی نے صوبائی اور وزارتی سطح پر پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے جامع اصلاحات کے اقدامات کے سلسلے میں اپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سکول (نظم و نسق کی قومی اکیڈمی) میں عہدیداروں کے مطالعاتی سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنا سیاسی شعور بڑھاتے ہوئے اجلاس کے رہنما اصولوں کا مکمل طورپر نفاذ کریں۔ اس سے چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مضبوط تحریک پیدا ہو گی۔

اجلاس کا موضوع کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے رہنما اصولوں کا نفاذ تھا جس میں ملک کے لئے جامع اصلاحات کا نیا پیکیج لایا گیا۔

کائی چھی نے کہا کہ عہدیداروں کو اصلاحات اور ان کے فروغ کے لئے اپنی استعداد میں اضافہ کرنا چاہئےاور اصلاحات کی راہ میں حائل چیلنجز کو حل کرنا چاہئے۔ اصلاحاتی مقاصد کے حصول کے لئے ایک طاقتور اجتماعی قوت بنانے کی غرض سے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔

کائی چھی نے پارٹی کے اس سال کے منصوبوں کی تکمیل اور آئندہ سال کے اچھے آغاز کے لئے کوششوں پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.