News Views Events

چینی نائب وزیراعظم کا آسٹریلین کاروباری اداروں کے چین کے ساتھ مزید تعاون کا خیرمقدم

بیجنگ،چینی کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ آسٹریلیا کے اعلیٰ کاروباری اداروں کے وفد سے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہا ہے-(شِنہوا

0

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ چین تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی اور دیگر شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لئے آسٹریلوی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

آسٹریلیا چائنہ بزنس کونسل کے قومی صدر ڈیوڈ اولسن کی سربراہی میں آسٹریلیا کے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح کی وسعت کو فروغ دے رہا ہے اور منڈی تک رسائی کو مزید آسان بنا رہا ہے، اس سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ ہوگا۔

چینی نائب وزیراعظم نے آسٹریلوی اداروں کا خیرمقدم کیا کہ وہ چین کی جدیدیت کے ذریعے پیدا ہونے والے مواقع سے استفادہ کریں تاکہ مثبت نتائج برآمد کئے جاسکیں۔

آسٹریلوی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ چین کے معاشی امکانات کے بارے میں پرامید ہیں اور چین کے ساتھ طویل مدتی تعاون، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.