News Views Events

امارات ایئرلائن چین کے لئے پروازوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کو تیار

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منعقدہ دبئی ائیر شو میں سیاح امارات ایئر لائن کے ایئر بس 380 کو دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا

0

دبئی(شِنہوا)دبئی میں قائم امارات ایئر لائن اپنی خدمات کو وسعت دینے کے مقصد کے تحت چین کے لئے پروازوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

گلف نیوز نے ایئر لائن کے چیف کمرشل آفیسرعدنان کاظم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امارات ایئر لائن بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر چین کے لئے پروازوں میں وسیع حجم کا حامل ایئر بس-380 متعارف کرا رہی ہے۔ اس سے پہلے بوئنگ 777 طیارے چلائے گئے تھے جس میں نشستوں کی تعداد تقریباً 30 فیصد تک کم ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاظم نے کہا کہ امارات ایئر لائن یا تو نئے روٹس کا اضافہ کرکے یا موجودہ روٹس پر پروازیں بڑھا کر فضائی استعداد میں اضافے کی غرض سے چینی حکام سے مشاورت کر رہی ہے۔

کاظم نے چینی مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے حوالے سے کہا کہ چین کے کاروبار کی بحالی اور لوگوں کے سفر کے آغاز سے ہم پر امید ہیں۔ چین امارات کے لئے ایک ’’صحت افزا‘‘ منڈی ہے۔

اس وقت امارات ایئر لائن چین کے بڑے شہروں شنگھائی، بیجنگ اور گوانگ ژو کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.