News Views Events

پاکستان کے ہر شعبے میں اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہے ہیں. وزیرِاعظم

0

 

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ سب کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے.

اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں 250 پوائنٹس کی کمی کردی. وزیرِاعظم

250 پوائنٹس کی کمی سے شرح سود 17.5 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے. وزیرِاعظم.

 

Shehbaz sharif

شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا. وزیرِاعظم

مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 7 فیصد تک آگئی. وزیرِاعظم

قومی و بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کی گواہی دے رہے ہیں. وزیرِاعظم

ملک میں انتشار پھیلانے اور خدا نہ خواستہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے. وزیرِاعظم

ملک کی بقاء کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دینے والوں کو تاریخ ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی. وزیرِاعظم

مؤرخ جب تاریخ لکھے گا تو واضح طور پر ملک کے خیر خواہوں اور آئی ایم ایف کو قرض دینے سے روکنے کیلئے خط لکھنے والوں کے بارے لکھے گا. وزیرِاعظم

آپ سب وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر 24 کروڑ عوام کے بارے سوچا. وزیرِ اعظم

حالیہ دورہِ سعودی عرب میں پاکستان سعودیہ سرمایہ کاری شراکت داری میں نئے باب کا اضافہ ہوا. وزیرِاعظم

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد عزت مآب محمد بن سلمان سے تفصیلی گفتگو ہوئی. وزیرِاعظم

سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست اور شراکت دار ہے. وزیرِاعظم

سعودی قیادت نے پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کروائی. وزیرِاعظم

سعودیہ کی پاکستان میں حالیہ سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو جائے گا. وزیرِاعظم

اپنے دورہءِ قطر کے دوران قطری قیادت نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے اضافے کی یقین دہانی کروائی. وزیرِاعظم

پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے 3 ارب ڈالر کو منصوبوں کی شکل دینے کی بات ہوئی. وزیرِاعظم

قطر پاکستان کے ہوابازی، ہوٹلنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا. وزیرِاعظم

حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولت اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے. وزیرِاعظم

پاکستان کے ہر شعبے میں اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہے ہیں. وزیرِاعظم

ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ایسے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں وہ پاکستان کے سفیر ہیں، ان کی تکریم کی جائے. وزیرِ اعظم

ایسے لوگ جو ٹیکس دینے کے اہل ہونے کے باوجود ٹیکس چوری کرتے ہیں اور افسران جو انکی چوری میں معاونت کرتے ہیں انکے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے. وزیرِ اعظم

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کو قومی اسمبلی میں مجوزہ قانون سازی کے بِل کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.