News Views Events

اٹلی کے ساتھ گورننس اور انسداد بدعنوانی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہیں، چین

0

اٹلی کے ساتھ گورننس اور انسداد بدعنوانی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہیں، چین

 

اطالوی سینیٹ کی دعوت پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے سیکرٹری لی شی نے سی پی سی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک اٹلی کا سرکاری اور خیرسگالی دورہ کیا ۔
انہوں نے روم میں اطالوی سینیٹ کے صدر لاروسا اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تایانی سے الگ الگ ملاقات کی۔

لی شی نے کہا کہ اس سال چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے اور جولائی میں صدر شی جن پھنگ کی چین کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی وزیر اعظم میلونی کے ساتھ کامیاب ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی۔
فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، کھلے پن اور جیت جیت نتائج کی پاسداری کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، کثیر الجہتی اداروں میں روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے نیز نئے دور میں چین اٹلی تعلقات کی بہتر ترقی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

لی شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نےبدعنوانی کے خلاف جدوجہد کی قیادت کی ہے، اور زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ 20 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں انسداد بدعنوانی کے کاموں کو جامع اور سختی سے چلانے کے لئے مزید انتظامات کیے گئے۔لی شی نے کہا کہ ہم چینی خصوصیات کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے راستے پر عمل کریں گے ، جو نظام اور قانون کی حکمرانی کے فوائد پر منحصر ہے۔ چین اٹلی کے ساتھ مل کر گورننس میں تجربے کے تبادلے کو گہرا کرنے اور انسداد بدعنوانی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔

اطالوی سینیٹ کے صدر لاروسا نے کہا کہ اٹلی اور چین کے دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ دونوں فریقوں کی مشترکہ خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ ہر ملک کو ترقی کا اپنا راستہ منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، اور سی پی سی نے اپنی تعمیر کو مضبوط بنانے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے لوگوں کی رہنمائی کرنے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔اٹلی قانون ساز اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان چینی فریق کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.