چینی صدر کا شنگھائی کی ایک تشہیری ٹیم کے تمام ارکان کے نام جوابی خط
چینی صدر کا شنگھائی کی ایک تشہیری ٹیم کے تمام ارکان کے نام جوابی خط
بیجنگ: حال ہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے شنگھائی کے ضلع یانگپو میں ” لاو یانگ شو نامی تشہیری ٹیم ” کے تمام ارکان کو ایک جوابی خط بھیجا، جس میں ان کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور پرجوش امیدوں کا اظہار کیا گیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے ذاتی تجربے کی بنیاد پر شہریوں کو تاریخ، پارٹی کے اختراعی نظریات اور نئے دور میں شنگھائی میں ہونے والی اطمینان بخش تبدیلیوں کے بارے میں بتانا ایک بہت معنی خیز بات ہے۔
شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ عوام کا یہ شہر عوام کے ذریعے تعمیر کیا جاتا ہے اور عوام کا شہر عوام کے لئے ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کی کہانیاں سناتے رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو عوام کی بنیاد پر شہر کےانتظامات کے تصور پر گہرائی سے عمل کرنے ، شہری تعمیر اور حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لینے ، ایک ہم آہنگ اور خوبصورت شہر کی تعمیر ، اور ایک خوش حال اور خوبصورت زندگی حاصل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔