پراپرٹی ایکٹ اہم اقدام: چودھری سالک نے اوورسیزپاکستانیوں سے محبت کاحق اداکیا،لارڈواجدخان
لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برطانیہ کے معاون وزیر تعمیرات ، آبادیات ومقامی حکومت واجد خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سابق ضلع ناظم گجرات چودھری شفاعت حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر واجد خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناوں کااظہارکیاجس پر چودھری شجاعت حسین نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کاچہرہ اور قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان مسلم لیگ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔اس موقع پر لارڈواجدخان نے خاص طوپر اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2024 منظوری کاذکرکرتے ہوئے اس اہم قانون سازی کے لیے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے کردارکوسراہااوراس پرمبارکباد پیش کی۔ لارڈواجد خان نے کہا کہ یہ قانون سازی بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش اورمطالبہ تھا جسے پورا کرکےچودھری سالک حسین نے سمندر پاکستانیوں کی محبت کا حق ادا کردیا۔