چینی صدر سے مکاؤ کے چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ حوئی کی ملاقات مرکزی حکومت کی جانب سے مکاؤ کی حمایت کی عکاس
بیجنگ:یکم نومبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ سے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نو منتخب اور مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ حوئی نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے یکم نومبر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ملاقات مکاؤ لوگوں کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اُن کا خیال رکھنے، مکاؤ کی تعمیر اور ترقی کے لئے اس کی مکمل حمایت، اور مکاؤ کی "ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کے مسلسل فروغ کے لئے اس کی پرجوش توقعات کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام” اور مکاؤ کے امور کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور یہ بھی اشارہ کرتی ہے کہ مرکزی حکومت خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے نظام اور چیف ایگزیکٹو کے مرکزی حکومت کے لئے ذمہ دار ہونے کے نظام میں زیادہ کامل ہوگئی ہے۔
یکم نومبر کو مکاؤ میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ترجمان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ ملاقات کے دوران اہم تقریر کی جس میں مکاؤ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی گئی ہے کہ وہ "ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب نفاذ میں ایک نیا باب رقم کرنا جاری رکھے۔