اقوام متحدہ کی تنظیموں کا غزہ میں امدادی کارکنوں کی سلامتی پر زور
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت، یو این ڈی پی، یو این ایچ سی آر، یونیسیف، یو این ایف پی اے، ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او، یو این ہیبی ٹیٹ اور ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سمیت 15 ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں غزہ کے تمام متحارب فریقوں پر شہریوں کے تحفظ پر زور دیا گیا اور اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے اور امدادی کارکنوں کی سلامتی پر زور دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی تک رسائی پر پابندیوں کی وجہ سے انسانی امداد بڑی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ انسانی ہمدردی کے کارکن بنیادی زندگی بچانے والی اشیا کی کمی کی وجہ سے محفوظ طریقے سے کام کرنے سے قاصر ہیں، اور اسرائیلی فوج اور عدم تحفظ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے۔