News Views Events

چینی صدر کی مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نئے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

0

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نو منتخب اور مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ حوئی سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کو چیف ایگزیکٹو کے انتخاب میں زیادہ ووٹوں کے ساتھ نامزد اور منتخب کیا گیا , جو ظاہر کرتا ہے کہ مکاؤ معاشرہ وسیع پیمانے پر آپ کو تسلیم کرتا ہے اور آپ کی حمایت کرتا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام” ملک اور قوم کے بنیادی مفادات کے مطابق مکاؤ کے لیے ایک بہت اچھا نظام ہے۔ مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے گزشتہ 25 سالوں میں ، مکاؤ خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک ، دو نظام” کے عمل نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں اور مکاؤ کے مختلف منصوبوں نے ہمہ جہت ترقی کی ہے اور اس کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں "ایک ملک، دو نظام” کے فوائد کو مکمل طور پر ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جس نے مکاؤ کو چینی طرز کی جدیدکاری میں ضم کرنے اور اپنی بہتر ترقی حاصل کرنے کی سمت کی نشاندہی کی ہے اور نئے تاریخی مواقع فراہم کیے ہیں ۔
چن ہاو حوئی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور مرکزی حکومت کی قیادت میں وہ "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر عمل درآمد کریں گے، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کریں گے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بھرپور طریقے سے بہتر بنائیں گے اور مکاؤ کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.