چھیوشی میگزین کی چینی صدرکے اہم مضمون "اعلی معیار اور بھر پور روزگار ” کی اشاعت
بیجنگ:یکم نومبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 21 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے "اعلی معیار اور بھر پور روزگار کو فروغ دینا”۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ روزگار لوگوں کا سب سے بنیادی مسئلہ ہے، اور اس کا اثر عوام کے اہم مفادات، معیشت اور معاشرے کی صحت مند ترقی اور ملک کے طویل مدتی امن اور استحکام پر ہوتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین نے نئے دور میں روزگار کے فروغ میں بہت تجربہ حاصل کیا ہے، جس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کی بنیاد کے طور پر روزگار پر زور دینا، روزگار کو فروغ دینے کے لئے ترقی پر انحصار کرنا ، اہم حلقوں کے لئے روزگار فراہم کرنا، اپنے کاروبار کے ذریعے ر وزگار کے مواقع فراہم کرنا ، روزگار کا منصفانہ ماحول پیدا کرنا ، اور افرادی وسائل کے تعلقات قائم کرنا وغیرہ شامل ہے ۔
مضمون اس بات پر زور دیتا ہے کہ اعلی معیار اور بھر پور روزگار کو فروغ دینا نئے دور اور نئے سفر میں روزگار کی نئی پوزیشننگ اور مشن ہے۔ہمیں فعال طور پر اعلیٰ معیاری اور بھر پور روزگار کو معاشی اور سماجی ترقی کے ترجیحی ہدف کے طور پر لینا چاہیے اور ترقی کے لیے روزگار کی محرک قوت میں اضافہ کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ارادہ جاتی روزگار کے تضادات کو حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ روزگار کے نظام اور میکانزم میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنا اور محنت کشوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔