News Views Events

چین کا قابل تجدید توانائی کے متبادل منصوبوں پر مضبوطی سے عمل درآمد کا عزم

0

بیجنگ:  چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات سمیت چھ  محکموں نے حال ہی میں "قابل تجدید توانائی کے متبادل اقدامات پر مضبوط عمل درآمد کے بارے میں گائیڈ لائن” جاری کی ہے۔گائیڈ لائن کے مطابق چین کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے کے اہم شعبوں میں قابل تجدید توانائی کے متبادل میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔2025 تک ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی کھپت  1.1 بلین ٹن معیاری کوئلے جبکہ2030 تک 1.5 بلین ٹن معیاری کوئلے سے زیادہ تک پہنچ  جائےگی.
اس  ہدف کی تکمیل کے لیے چین قابل تجدید توانائی کی محفوظ اور قابل اعتماد متبادل صلاحیت کو بہتر بنانے پر زور  دے گا۔ قابل تجدید توانائی کی فراہمی کی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنایا جائےگا۔ ریگستانوں، گوبی اور صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پون بجلی اور فوٹو وولٹک اڈوں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے گی اور آف شور ونڈ پاور کی کلسٹر ترقی کو فروغ دیا جائےگا. ڈیجیٹل اور اسمارٹ پاور گرڈز کی تعمیر کو تیز تر کیا جائےگااور  اہل علاقوں کی حمایت کی جائےگی تاکہ وہاں بجلی صارفین کو مختلف ذرائع سے اپنے بجلی کی کھپت کے طرز عمل کو ایڈجسٹ کرنے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔ نئی توانائی اسٹوریج ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور کثیر منظرنامے کے اطلاق کو مضبوط بنایا جائےگا۔ اس کے ساتھ ساتھ  کلیدی شعبوں میں قابل تجدید توانائی کے متبادل کے اطلاق کو تیز تر کیا جائےگا ۔الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی ترقی  اور بسوں کے برقی متبادل کو   فروغ دیاجائےگا. شہروں اور دیہی علاقوں میں نئی عمارتوں کے لئے گرین بلڈنگ معیارات کے مکمل نفاذ کو فروغ دیا جائےگا اور زراعت اور دیہی علاقوں میں صاف توانائی کے جدید استعمال کی  مکمل حمایت کی جائےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.