News Views Events

ایران کے ردعمل میں تاخیر یا جلد بازی نہیں کی جائے گی، ایرانی وزیر خارجہ

0

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں ایران کے لئے تعینات متعدد ممالک کے سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق فلسطین اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اجتماعی سفارتی کوششیں کریں۔
اسرائیل کی جانب سے 26 اکتوبر کی علی الصبح ایران کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی کے جواب میں عراقچی نے کہا کہ ایران کو اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کے ردعمل میں تاخیر یا جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ اسی روز ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایرانی حکومت اگلے سال کے لئے اپنے فوجی بجٹ میں تقریباً 200 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں اضافے کا منصوبہ حکومت کی جانب سے منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی بجٹ تجویز کا حصہ ہے۔تاہم ، انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.